دوسری گاڑی سے ساتھ فاصلہ نہ رکھنے پر 300ریال تک جرمانہ
ریاض: ٹریفک خلاف ورزیوں پر نئے جرمانوں کا دوسر ا چارٹ ایسی 15 خلاف ورزیوں پر مشتمل ہے جن پر 150 سے 300 ریال تک کا جرمانہ رکھا گیا ہے۔ ان میں دائیں یا بائیں مڑتے وقت اشارہ نہ دینا، اوور ٹیک کرنا ،لائن بدلنا۔ شاہراہ پر 20 میٹر سے زیادہ ریورس لینا، موٹر سائیکل یا عام سائیکل یا ان کے تحت آنے والی دیگر گاڑیوں کے ڈرائیور کا کسی گاڑی کو پکڑ کر چلنا یا سامان رکھ کر چلنا جس سے راہگیروں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہوں، ہیڈ لائٹس کے استعمال کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنا، ڈرائیونگ کے دوران لائسنس یا استعمارہ نہ رکھنا، ہارن کا غلط استعمال، فحص نہ کرانا۔
شاہراہوں پر چلنے کے ضوابط کیخلاف ورزی کرنا، بیلٹ نہ باندھنا، اندر یا باہر ڈرائیور کو دیکھنے والی کوئی بھی رکاوٹ گاڑی میں لگانا، سامنے والی گاڑی کے ساتھ معقول فاصلہ قائم نہ رکھنا، گاڑی چلاتے وقت ٹائر سے زوردار آوازیں نکالنا، جائے حادثہ پر بھیڑ کرنا، سگنلز یا سیکیورٹی چیک پوسٹ کے سامنے گاڑیوں کی قطاروں کو عبور کرنے کیلئے دائیں بائیں گاڑی لے جانا، گاڑی کے حوالے سے قانونی تقاضے پورے نہ کرنا۔