Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی : تجارتی لائسنس جاری کروانے پر تمام حکومتی فیسیں معاف

ابوظبی: ابوظبی میں نیا تجارتی لائسنس جاری کرنے پر دو سال کے لئے تمام حکومتی فیسیں معاف ہوں گی۔ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زاید نے ہدایت جاری کردی ہے۔لائسنس جاری کرنے کی تاریخ سے دو سال تک لائسنس جاری کرنے والے تاجر کو تمام حکومتی فیسوں سے استثنی ہوگا۔ علاوہ ازیں میونسپلٹی کی 98فیصد خدمات پر فیسوں میں رعایت جبکہ بعض خدمات مفت ہوں گی۔فیصلہ ملک میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کیاگیا ہے۔
 

شیئر: