2.0 نے 370 کروڑ کمالئے
جمعرات 29 نومبر 2018 3:00
بالی وڈ کی نئی میگا بجٹ سے بننے والی فلم 2.0 نے ریلیز سے قبل ہی 370 کروڑ بٹورلئے ۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق رجنی کانت اور اکشے کمار کی نئی فلم 2.0نے سیٹلائٹ رائٹس، ڈجیٹل رائٹس اور دیگر کے ذریعے 370 کروڑروپے کمالئے ہیں اور تجزیہ کاروں کو یقین ہے کہ یہ فلم ریلیز کے پہلے دن ٹھگز آف ہندوستان کا 50 کروڑ انڈین روپے بزنس کا ریکارڈ بھی آسانی سے توڑ دے گی۔یہ فلم 2010 میں ریلیز ہونےوالی فلم روبوٹ کا سیکوئل ہے۔