Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرافقین فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ، وزارت محنت

 سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں مصدقہ نہیں،ترجمان کا بیان
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) وزارت محنت نے کہاہے کہ تارکین وطن کے اہل خانہ پر عائد فیسوں کے خاتمے کی افواہوں پر توجہ نہ دی جائے۔ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں مصدقہ نہیں ۔ مرافقین پر عائد فیسیں بدستور برقرار ہیں ۔ وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مصدقہ خبریں وزارت کی ویب سائٹ یا عہدیداروں کی جانب سے جاری کی جاتی ہیں ۔ مملکت میں مقیم تارکین افواہوں پر توجہ نہ دیں ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ مملکت سعودی عرب میں وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کی جانب سے قوانین میں تبدیلی کی خبرسوشل میڈیا پر جاری نہیں ہوتی بلکہ وزارت کی مصدقہ ویب سائٹ پر جاری کی جاتی ہے جو وزارت محنت کے ترجمان کی جانب سے جاریہوتی ہے ۔ افواہوں پر یقین نہ کیا جائے تاکہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ واضح رہے گزشہ 2 روز سے وزیر محنت کے حوالے سے جاری بیان کو سوشل میڈیا پر غلط انداز میں پیش کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ وزارت محنت مملکت میں مقیم تارکین کے ا ہل خانہ پر عائد فیسوں کو ختم کر رہی ہے جس کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔ سوشل میڈیا پر تارکین کے اہل خانہ کی فیسوں کا بھی از خود تعین کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فیملی میں خاتون خانہ اور 18 برس سے کم عمر بچوں پر تمام فیسیں ختم کر دی جائیں گی 18 برس سے زائد عمر کے لڑکوں پر سالانہ 4800 ریال فیس عائد کی جانے والی ہے ۔ اس بارے میں وزارت محنت نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر محنت کی جانب سے ایسا کوئی بیان جاری نہیں ہوا ۔ واضح رہے گزشتہ ہفتے وزیر محنت نے مشرقی ریجن میں ایوان صنعت و تجارت میں تاجروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ تھر©ڈسیکٹر ( قطاع الثالث) جس میں فلاحی اور خیراتی تنظیمیں شامل ہیں جہاں غیر منافع بخش سرگرمیاں کی جاتی ہیں کے لئے فیسوں او ر ٹیکس کے نظام میں تبدیلی کی جائے گی جس کے لئے اچھی خبریں جلد سنیں گے ۔
 

شیئر: