Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’حکومت کو جانے کی جلدی ہے‘‘

ملتان:  پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم غیر سنجیدہ شخصیت ہیں۔ عمران خان کو ملک چلانے کے لیے سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق لطیف کھوسہ نے ملتان میں ذرائع ابلاغ کے نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو این آر او کی بات نہیں کرنی چاہیے۔ عدالتوں پر ان کا اختیار نہیں ہے۔
لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ عمران خان اپنی بہن، پرویز خٹک اور علیم خان کی پراپرٹی کو پہلے کلیئر کریں۔ وزیر اعظم کرتارپور بارڈر کھول کر شوخیاں ماررہے ہیںجبکہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ تعلقات میں کوئی بہتری نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پارلیمنٹ فعال نہیں ہوگی تو حکومت کیسے چلے گی؟ مجھے لگتا ہے حکومت کوجانے کی جلدی ہے ۔

شیئر: