ندیم ندوی اے سی سی کی ترقیاتی کمیٹی کے رکن نامزد
جمعرات 29 نومبر 2018 3:00
یہ اعزازسعودی عرب میں کرکٹ کے کھیل کی ترقی کیلئے مزید مواقع فراہم کرے گا، ندیم ندوی
سعودی کرکٹ کے چیف ایگزیکیٹوآفیسر(سی ای او) ندیم ندوی کو 2 سال کے لئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) کی ترقیاتی کمیٹی کے رکن نامزد ہونے کا اعزازحاصل ہوگیا۔ اس اعزاز پرندیم ندوی نے اے سی سی کی ترقیاتی کمیٹی کی مینجمنٹ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اعزازسعودی عرب میں کرکٹ کے کھیل کے ترقی کیلئے مزید مواقع فراہم کرےگا۔ کمیٹی کے دیگرارکان میں مہندہ ملائیشیا کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) محمود سنگاپورکرکٹ اورمنظوراحمد کیو سی اے کے شامل ہیں۔ایشین کرکٹ کونسل کی جنرل باڈی کا سالانہ اجلاس لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام ہوا۔ اے سی کے رکن ممالک کے حکام اورنمائندوں نے شرکت کی۔ سعودی عرب کی نمائندگی ندیم ندوی اور طارق جاوید صدر آر سی اے اور چیئرمین ایگزیکٹو کونسل نے کی۔اراکین کو اے سی سی کے ترقیاتی منصوبوں،پرگرامزاورایونٹس کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران افغانستان کواے سی سی کی مستقل ممبر کے طور پر منتخب کرلیا گیا۔احسان مانی نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا ۔خاص طور سے آئی سی سی کے سی ای او ڈیوڈ رچرڈسن جو لاہور اجلاس میں شرکت کے لئے آئے۔انہوںنے مزید کہا کہ ایشین ریجن بین الاقوامی کرکٹ کے مستقبل کے لئے ناقابل یقین حد تک اہم ہے جو یہاں کے لوگ کھیل کے سب سے بڑے پرستارہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں