Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#تبدیلی_کے_سو_دن‎

تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے سو دن مکمل ہوچکے ہیں۔ تحریک انصاف کے کارکنان اس موقع پر حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نظر آرہے ہیں ۔ کچھ ٹویٹس ملاحظہ ہوں۔
تحریک انصاف کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا‏ وزیراعظم کی اصلاحات ٹیم نے ابتدائی 100 دنوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ارباب شہزاد کی قیادت میں اصلاحات ٹیم نے ہر شعبے میں اصلاحات لانے کیلئے جامع پلان بنایا جس میں غربت کے خاتمے سمیت فاٹا کی ترقی اور خوشحالی پر کام کیا۔
تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے لکھا : ‏تبدیلی کیا ہے؟ تبدیلی یہ ہے کہ آج وزیرِ اعظم سمیت ہر اہم حکومتی عہدیدار لوگوں کے سامنے اپنی کارکردگی, اپنی کامیابیوں اور اپنی ناکامنیوں کا حساب دینے کے لیے موجود ہے۔تبدیلی ایک احساس ہے کہ عوام کی مرضی سے حکومت میں آئے اور ہمیشہ ان کے سامنے جوابدہ رہیں گے۔
تحریک انصاف کے رہنماء عبدالعلیم خان نے ٹویٹ کیا ‏100 دن کے قلیل عرصے میں بلین ٹری ، 50لاکھ گھروں کی تعمیر ، مختلف شعبوں میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ،صوبوں میں نئے بلدیاتی نظام اور صنعتی شعبے کیلئے اصلاحات سمیت تمام وعدے پورے ہو رہے ہیں جن پر عملی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ماہ رخ ارشاد نے کہا ہم نے ان سو دنوں میں دنیا میں اپنی کھوئی ہوئی عزت واپس حاصل کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان آپ کا اور آپ کی پوری ٹیم کا شکریہ۔
عدیل انصاری نے سوال کیا ماضی میں کس حکومت نے سو روزہ کارکردگی پر اس طرح تفصیلی پریزنٹیشن دی تھی؟ وزیراعظم عمران خان نے اس کام کو بخوبی نبھایا اور پچھلی تمام حکومتوں کی نسبت سو دنوں میں بہترین کارکردگی پیش کی۔
قاسم اشفاق نے ٹویٹ کیا اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پی ٹی آئی کے سو دن پچھلے تیس سالوں سے بہتر ہیں۔عمران خان نے معاشرے کی مظلوم افراد کے لیے اقدامات کیے۔ خان صاحب اپنے نظریے پر قائم رہتے ہوئے معاشرے میں ریفارمز لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اریبہ نور وزیر نے لکھا ‏‎پہلے ہی دن حلف اٹھانے کے بعد توہین رسالت کے خلاف تحریک انصاف کی طرف سے قومی اسمبلی میں قرارداد منظور کی ، سفارتی محاذ پر ایک بڑی کامیابی ممکن ہوئ جب حکومت کے دوٹوک رویے پر ہالینڈ نے توہین آمیز خاکوں کا مقابلہ مؤخر کردیا۔
توصیف عباسی نے ٹویٹ کیا ‏آج وزیراعظم عمران خان کی 100 روزہ تقریب دیکھ کر پتا چل رہا ہے کہ اگر عمران خان اس ملک کے وزیراعظم نہ بنتے تو پاکستان مکمل تباہ ہو جاتا، وزیراعظم عمران خان نے جس طرح اس ملک کو دوبارہ اٹھایا ہے وہ قابل تعریف ہے۔
ثناء صائم راؤ نے کہا ‏پاکستان کا پہلا وزیراعظم جس نے بھارتیوں کو بھی پاکستان زندہ باد کہنے پر مجبور کر دیا۔اکہتر سالوں بعد 100دن میں اس سے بڑی تبدیلی ہو سکتی ہے بھلا۔شکریہ عمران خان۔
 
 

شیئر: