Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈالر چند روز میں ”قابو“ میں آ جائے گا

کراچی: ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جس پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چند روزمیں ڈالر کی قیمتیں معمول پر آ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ڈالر مہنگا ہونے پر حکومت اس پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق آئیڈیاز 2018ءدفاعی نمائش میں شرکت کے بعد وفاقی وزیر آبی وسائل نے میڈیا کے نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بلیک مارکیٹ موجود ہے ، جس کو کنٹرول کرنے میں وقت لگے گا۔ تاہم چند دن میں ڈالر کی قدر کم ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ امریکی ڈالر تاریخ میں پہلی مرتبہ 144 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ موجودہ حکومت کی مدت کے دوران 3 ماہ کے دوران اب تک ڈالر کی قدرمیں 18 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے ،انٹر بینک میں ڈالرمہنگا ہونے سے بیرونی قرضے مزید 760 ارب روپے بڑھ گئے ۔
 

شیئر: