Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ، ینبع اور تبوک میں موسلا دھار بارش

مدینہ منورہ .... مدینہ منورہ میں مختلف مقامات، املج کمشنری ، ینبع کی تحصیلوں، قریوں ، تبوک کی کمشنریوں او رتحصیلوں میں جمعہ کو موسلا دھا ر بارش ہوئی۔ بارش کے بعدمذکورہ مقامات کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ جدہ میں جمعہ کو گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں۔ درجہ حرارت بڑھا رہا۔ مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی بارش کا انتظار کرتے رہے۔ املج کمشنری کی تحصیلوں ، قریوں اور بستیوں میں موسلا دھار بارش کے بعد وادیاں دریاﺅں میں تبدیل ہوگئیں۔ ینبع کی تحصیلوں اور قریوں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ زبردست بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارش کا سلسلہ ابھی جاری رہیگا۔ تبوک کی کمشنریوں اور تحصیلوں میں جمعہ کو زبردست بارش ہوئی۔ ماہرین نے جمعرات کو ہی یہاں زبردست بارش کی پیشگوئی کی تھی۔
 

شیئر: