اسلام آباد کے ریسٹ ہاﺅس میں کس نے خودکشی کی؟
اسلام آباد: میرپور کے منگلا ریسٹ ہاﺅس میں قیام پذیر غیر ملکی شہری نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق ہالینڈکے شہری کی شناخت سورین ڈینیل کے نام سے ہوئی جو میرپورمیں منگلاریسٹ ہاﺅس میں مردہ پایاگیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈینیل نامی شخص منگلا پاور ہاﺅس کے تکنیکی شعبے میں تقریباً ایک برس سے کام کررہا تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب اس کے کمرے سے گولی کی آواز سنائی دی تو ریسٹ ہاﺅس میں قیام پذیر دیگر افراد جاگ گئے اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیاگیا۔ بعد ازاں ہالینڈ کے ایمبیسی کو واقعہ کی اطلاع کردی گئی ہے ۔ پولیس نے بھی تحقیقات شروع کردی ہے۔