طرابلس ۔۔۔ لیبیا میں امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں 11 القاعدہ دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ امریکی افریقہ کمانڈ ( افرلیکام ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لیبیائی حکومتی فورسز اور امریکہ افریقہ کمانڈ نے الیوائنات میں مشترکہ فضائی حملہ کرتے ہوئے القاعدہ کی3 گاڑیاں اور اہم ٹھکانہ تباہ کر دیا۔ امریکی میرین کارپس میجر جنرل گریک پی اولسن نے اپنے بیان میں کہا کہ افرلیکام لیبیا میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو روکنے کیلئے حملوں کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔