Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر عارف علوی کی عوام سے معصومانہ خواہش

اسلام آباد...صدر عارف علوی نے اس خوا ہش کا اظہار کیا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی مسلسل گرتی قدر کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام میڈ ان پاکستان کی زیادہ سے زیادہ اشیا خریدیں اور امپورٹڈ لگژری چیزیں خریدنے سے گریز کریں۔ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ پو ری قوم سے اپیل کرتا ہوں اور میری خواہش بھی ہے کہ عوام ڈالر کے مقابلے میں روپے کی مسلسل گرتی قدر کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی اشیا کو فروغ دیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی بے شمار پراڈکٹس ہیں جن سے گریز کیا جا سکتا ہے کیونکہ ہم سب کو ملکر ان سخت حالات کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

شیئر: