Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5پارے حفظ کرکے باپ کی قبر پرجاپہنچا

جدہ... فہد عبدالرزاق عطیہ جدہ میں قرآن حفظ کرانے والی معروف انجمن ”خیرکم“ کے سائبان تلے 5پارے حفظ کرتے ہی اپنے والد کی قبر کی زیارت کیلئے جاپہنچا۔ تحفیظ قرآن کے انچارج باسم عبدالہادی نے بتایا کہ فہد کی عمر 10سال ہے۔ وہ ہمارے یہاں قرآن حفظ کرنے والے بچوں میں منفرد ہے۔اس کے والد کی دلی خواہش تھی کہ انکا بیٹا فہد بڑے بیٹے کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قرآن حافظ بنے۔ فہد نے 5پارے حفظ کرکے قبرستان کا رخ کیا۔ شاید وہ اپنے باپ کی خوشنودی کیلئے وہاں پہنچاتھا۔
 
 

شیئر: