Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میسرم اسٹار فٹبال کلب نے اسد الدین اویسی کپ جیت لیا

کیپٹن فٹبال کلب کو 1-2 سے شکست،کلب کے بانی طارق بن شملان کی کھلاڑیوں کو مبارکباد
 امین انصاری ۔ جدہ
انڈین اسپورٹس اینڈ کلچرل فورم کی جانب سے جدہ میں منعقدہ اسد الدین اویسی کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں " میسرم اسٹار فٹبال کلب " نے شاندار کامیابی حاصل کرکے کپ اپنے نام کرلیا ۔ میسرم کلب کے بانی طارق بن شملان نے بتایا کہ میسرم ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل مقابلے میں کپٹن فٹبال کلب کو 1-2 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ پہلے ہاف میں کیپٹن ٹیم ایک صفر سے آگے تھی۔ دوسرے ہاف میں میسرم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 2 گول کرکے سبقت حاصل کی ۔ سلمان الکثیری نے پہلا اور نایف بن ماضی نے دوسرا گول کرکے میسرم ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم رول ادا کیا ۔سلمان الکثیری کو پورے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا ۔ عمر بام ، نایف بن ماضی ،عماد بن شملان ، شہاب ، فہددینی ، سلمان عمودی ، ولید عمودی ، اور گول کیپر مطاہرکے شاندار پرفارمنس کوشائق فٹبال نے خوب سراہا ۔ہونہار کھلاڑی عمران باہزاق زخمی ہونے سے اپنے جوہر نہیں دکھا سکے ۔دوران کھیل میسرم کلب کے ڈیفنڈر عمر بام اچانک زخمی ہوگئے جس پر انہیں میدان چھوڑنا پڑا ان کی جگہ شہاب اور فہد دینی نے ڈیفنس کی ذمہ داری بخوبی نبھاتے ہوئے کئی حملوں کو ناکام بنادیا ۔ گول کیپر مطاہر نے کئی گول کو روکے ۔ٹیم کے دیگر کھلاڑیوںاسماعیل ، حمزہ ، محمد باسعد ، ابوبکر بن صدیق، عمر بامسدوس، ریان باماس ، ایمن عمودی ، صالح شعیب ، ایمن شعیب کی پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی رہی ۔ بانی میسرم اسٹار فٹبال کلب طارق بن شملان نے کہا کہ ہمارے کلب کا قیام صرف 2 سال قبل عمل میں آیا تاہم کھلاڑیوں کے جوش او ر حوصلوں نے جدہ کے تاریخی ٹورنامنٹ کو جیت کر فٹبال کی دنیا میں اپنی انٹری کروائی۔ انہوں نے اس موقع پر تمام کھلاڑیو ںکو دلی مبارکبادی اور آئندہ بھی اسی طرح کی فٹبال کھیلنے کی توقع ظاہر کی ۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: