ریاض۔۔۔ ریاض اکنامک فورم کے شرکاء نے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ ، الشرقیہ اور الریاض میں سعودی عرب کی کل آبادی کے 66 فیصد افراد سکونت پذیر ہیں۔ فورم کے نگراں ڈاکٹر خالد الرویس نے بتایا کہ مملکت کی بیشتر آبادی، ریاض ، مکہ مکرمہ اور الشرقیہ میں رہائش پذیر ہے۔ یہ مملکت کی کل آبادی کا 66 فیصد ہے۔ دیہاتی کثیر تعداد میں ترک مکانی کرکے شہروں میں منتقل ہوگئے ہیں۔ شہروں میں موجود سہولتیں نقل مکانی کا محرک بن رہی ہیں۔