مملکت کے 5علاقوں میں بارش کاامکان
ریاض۔۔۔محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج جمعہ کو سعودی عرب کے 5 علاقوں میں بارش اور سردی کی لہر آسکتی ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ تبوک، ریاض اور مشرقی ریجن میں بونداباندی کا امکان ہے جبکہ مملکت کے جنوب مغربی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی۔