خواہش ہے پنجابی فلموں کاسنہری دور واپس آجائے ، ثنا
پاکستانی اداکارہ وماڈل ثناءفخر نے کہاہے کہ میری خواہش ہے کہ پنجابی فلموں کاسنہری دور واپس آجائے ،میرے مداح مجھے دیگرزبانوں کی فلموں کیساتھ پنجابی زبان کی فلموں میں بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں اور ویسے بھی مجھے ذاتی طور پر اردوکے بعد پنجابی فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے۔ایک انٹرویو میں ثناءفخر نے کہا کہ ماضی کی فلمیں انتہائی معیاری اور اصلاحی ہوتی تھیں جن میں دیکھنے والوں کیلئے کوئی نہ کوئی پیغام ہوتا تھا۔ آج بھی ہمیں اسی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ثناءفخر نے کہاکہ میں ان دنوں فلموں کے ساتھ ڈراموں میں کام کررہی ہوں۔میر ا ڈراموں میں کام کرنے کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا ہے اور آئندہ صرف معیاری فلموں میں اچھے کرداروں میں ہی اداکاری کروںگی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے نت نئے موضوعات پر اچھی اور معیاری فلمیں بنانا ہونگی اور نئے فنکاروں کے اعتماد میں اضافہ کرنے کیلئے انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع دینا ہوں گے۔