Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے نئے تاریخی محلے الطریف کے منصوبے کا افتتاح کردیا

ریاض ۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبداالعزیز نے خلیجی قائدین اور وفود کی موجودگی میں الطریف تاریخی محلے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔ اس کے تحت تاریخی محلے کو جدید انداز میں تعمیر کیا جائیگا اور اسے بین الاقوامی سیاحتی ثقافتی مرکز بنایا جائیگا۔ نیا محلہ تاریخی، ثقافتی، ماحولیاتی اور عمرانی خصوصیات کا حامل ہوگا۔ گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے اس موقع پر شاہ سلمان کیلئے ممنونیت کے جذبات کا اظہار کیا۔
 

شیئر: