سلمان نے دو نئے چہرے متعارف کرادیئے
بالی ووڈ اداکار سلمان خان اب تک کئی نئے اداکاروں اور اداکاراﺅں کو انڈسٹری میں متعارف کراچکے ہیں۔انہوں نے حال ہی میں دو نئے اداکار وں کوبالی وڈ میں انٹری دی ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق سلمان خان پرینوتن بہل اور ظہیر اقبال کو اپنی نئی فلم نوٹ بک سے انڈسٹری میں پیش کرنے جارہے ہیں۔ سلمان خان نے حال ہی میں نئی فلم کا پوسٹر جاری کیاہے جس میںدونوں کی جھلک نمایاں ہے۔ یہ فلم مارچ 2019 میں ریلیز ہوگی۔