امریکہ نے پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں کیوں ڈالا؟
واشنگٹن...امر یکہ نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کر دیا۔ پچھلے سال پاکستان کو واچ لسٹ میں رکھا گیا تھا تاہم اب پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کر دیا گیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بین الاقوامی ایکٹ برائے مذہبی آزادی 1998 کے تحت پاکستان سمیت ، چین، ایران، شمالی کوریا، برما، اریٹیریا، سوڈان، تاجکستان اور ترکمانستان کو بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ۔ بیان میں کہا گیا کہ اقلیتوں سے روا سلوک پر پاکستان پر دباو بڑھانے کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ۔ واضح رہے کہ کسی بھی ملک کا نام بلےک لسٹ مےںشامل ہونے کے بعد اگلا اقدام پابندےاں بھی ہو سکتی ہےں۔ وزارت خارجہ کے حکام باضابطہ طور پر امرےکی حکام کے سامنے معاملہ اٹھائےں گے۔