سونی ورلڈ فوٹو گرافی ایوارڈ کیلئے تصاویر
لندن ۔۔۔ سونی کمپنی والوں نے چند سال قبل فوٹو گرافی کے عالمی مقابلوں کے انعقاد کا سلسلہ شروع کیاتھا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ 2019 ءکے ورلڈ فوٹو گرافی ایوارڈز کے لئے مختلف ممالک کے پیشہ ور اور غیر پیشہ ور فوٹو گرافروں نے اپنی تصاویر بھیجنا شروع کردی ہیں جبکہ سال نو کے آغاز میں اب بھی 2تا 3ہفتے باقی ہیں۔ اب تک پہنچنے والی تصاویر میں سب سے نمایاں تصویر لومڑی کے بھوکے بچوں کی ہے جبکہ ایک برف پوش ساحل کی تصویر بھی قابل دید اور حیران کن ہے۔ تیسری تصویر جو اب تک لوگوںکی نظروں کو بھا رہی ہے وہ ویتنام کی سرسبز اور شاداب پہاڑیوں کی ہے۔ یہ تمام تصاویر لوگوں کو دعوت نظارہ دے رہی ہیں۔ مقابلے میں شامل ہونے کے لئے تصاویر بھیجنے کی آخری تاریخ 4جنوری 2019ءرکھی گئی ہے۔ اب تک کی آنے والی خاص تصاویر میں شمال مشرقی اٹلی کے ملکی وے، کینیڈا کے برفپوش علاقے میں لومڑی کے بھوکے بچوں کی ہے۔ اسکے علاوہ ویتنام میں چائے کے باغات بھی قابل دید ہیں اور آئس لینڈ کے انتہائی سرد ساحل کی تصویر بھی مقابلے میں شامل ہے جہاں کا پانی اتنا جم چکا ہے کہ لوگ اس پر چل پھر رہے ہیں۔