Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فارمولا ای ریس آج، ہزاروں شائقین نے افتتاحی پروگرام دیکھا

ریاض۔۔۔ سعودی عرب کے تاریخی علاقے الدرعیہ میں پہلی بار فارمولا ای ریس کا شاندار پروگرام آج ہفتے کو ہوگا۔ الدرعیہ پہلی سعودی ریاست کا دارالحکومت تھا۔ یہاں مختلف ممالک کے 40ہزار شائقین فارمولا ای ریس دیکھنے کیلئے موجود ہونگے۔ یہ مشرق وسطیٰ میں پہلی بار ہورہا ہے۔ ریس 2495کلو میٹر پر ہوگی۔ ریس میں شریک گاڑیاں 21چکر لگائیں گی۔ 22ڈرائیور الدرعیہ تاریخی شہر کی دیواروں کے اطراف گھومیں گے۔ ٹی وی اور سیٹلائٹ چینلز کے ذریعے 80ملین سے زیادہ شائقین لمحہ بہ لمحہ پروگرام سے لطف اٹھائیں گے۔سعودی حکومت نے مملکت کے ثقافتی ورثے اور اسکے سیاحتی و تاریخی مقامات سے دنیا بھر کو متعارف کرانے کیلئے فارمولا ای ریس اپنے یہاں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب نے 10برس تک ریس کی میزبانی کا طویل المیعاد معاہدہ کرلیا۔ اسپورٹس اتھارٹی کا کہناہے کہ اسکی بدولت سعودی عرب میں سیاحت کا مستقبل روشن ہوگا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وژن 2030کے تحت مملکت میں سیاحت اور تفریحات کے شعبے کو فروغ دے رہے ہیں۔ مقامی شائقین نے افتتاحی تقریب کے مختلف پروگراموں سے لطف اٹھایا۔ یہاں سعودی اور غیر ملکی خاندان اہل و عیال کے ہمراہ پہنچے ہوئے تھے۔ انہوں نے اونٹوں اور گھوڑوں پر سواری کی۔ موسیقی کے پروگرام بھی ہوئے۔ پاپ میوزک اسٹار جیسن ڈیرولو نے تھیٹر میں زبردست پروگرام کیا۔ اسی طرح بین الاقوامی موسیقار نے شائقین کو اپنے مقبول گانے سنا کر انکے دل جیتے۔ جمعہ کو ٹھیک2بجے پروگرام شروع ہوا۔ شائقین نے فارمولا ای جی ای این ٹو دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کیا۔ اسی طرح ڈھائی بجے سے 3بجے تک پروگرام کا لطف اٹھاتے رہے۔ 3بجے الیکٹرانک کاروں کا پروگرام ہوا جس میں جیگوار جیسی کثیر المقاصد گاڑیاں شامل تھیں۔ 2 سعودی ڈرائیور احمد بن حنین اور بندر العیسائی فارمولا ای ریس میں شریک ہونگے۔مقامی شائقین نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس قسم کے پروگراموںکا برسوں سے انتظار تھا۔ اب ہم سعودی عرب میں ایسے پروگرام دیکھ کر اپنا دل بہلا سکیں گے۔ اس سے ہمارا پرانا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

شیئر: