لکھنؤ ۔۔مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں کانگریس کی تاریخی فتح اوربی جے پی کی شکست کا اثر لکھنؤ میں بھی دیکھا جارہا ہے ۔وزیراعلی یوگی پر ایک متنازعہ پوسٹرسامنے آیاتھا، اب یو پی کانگریس کمیٹی کے دفتر کے سامنے ایک پوسٹرلگایا گیا ہے۔اس پوسٹرمیں راہول گاندھی کو 16 ویں وزیراعظم کے طور پرمبارک باد پیش کرتے ہوئے 3 ریاستوں میں فتح پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ کانگریس ہیڈکوارٹر کے سامنے جوپوسٹر لگایا گیا ہے اس میں ایک طرف کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی تصویر وہیںدوسری طرف یو پی کانگریس کے صدر راج ببر کی تصویر لگی ہے ۔ پوسٹر میں سونیا گاندھی کی تصویر لگی ہے۔نیچے کی طرف اتر پردیش وچار محکمہ صدر ڈاکٹر شیخ ذیشان کی تصویرلگی ہے ۔پوسٹر پر لکھا گیا ہے کہ راجستھان، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش میں تاریخی کامیابی پر 16 ویں وزیر اعظم راہول گاندھی کو تہہ دل سے مبارک باد۔ یوپی کانگریس کے ترجمان انشو اوستھی نے اسے کارکنوں کا حوصلہ اور جوش بتایا ہے۔