Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشین گن سے فائرنگ کرنے پر 2بچوں کے باپ کے خلاف کارروائی

ریاض .... وزارت محنت و سماجی بہبود نے کمسن لڑکوں کے باپ کو مشین گن سے فائرنگ کا الزام ثابت ہوجانے پر متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق نجران میں ایک شہری کے 2بیٹے مشین گن سے فائرنگ کررہے تھے۔ سوشل میڈیا پر اس کی وڈیو وائرل ہوگئی تھی۔ وزارت محنت و سماجی بہبود نے اطلاع ملنے پر تحفظ اطفال قانون کے تحت بچوں کے والد کی نشاندہی کرکے اسے نجران میں سماجی تحفظ ادارے کے توسط سے متعلقہ محکمے کی تحویل میں دیدیا۔ سعودی قانون کے بموجب والد پر یہ پابندی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اذیت رسانی، چھیڑ خانی، تفرقہ و امتیاز اور غلط کاری سے روکنے کی کوشش کرے۔قانون تحفظ اطفال میں اذیت رسانی اور لاپروائی کی مختلف شکلوں اور صورتو ںکی بھی نشاندہی کردی گئی ہے۔ خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی بھی متعین ہے۔
 

شیئر: