Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر معیاری زیورات فروخت کرنےوالی دکانیں سیل

جدہ ۔۔۔ وزارت تجارت وسرمایہ کاری کی تفتیشی کمیٹی نے سونے کے زیورات فروخت کرنے والی 2 دکانوں کو سیل کر کے وہاں سے 26کلو گرام غیر معیاری زیورات برآمد کر لئے ۔ عکاظ اخبار کے مطابق ضبط کئے گئے زیورات پر مخصوص مہر نہ ہونے کے باعث ان میں اضافی ملاوٹ کا اندیشہ تھا جس کی وجہ سے کمیٹی نے زیورات کا معیار جانچنے کےلئے ان کے نمونے ادارے کی مخصوص لیبارٹری کو ارسال کئے ہیں ۔ ٹیسٹ کا نتیجہ آنے کے بعد دکانوں کے بارے میں کمیٹی فیصلہ صادر کرے گی ۔ تفتیشی کمیٹی کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق مملکت میں قانون کے مطابق سونے کے زیورات فروخت کرنے والی دکانوں کے لئے قانون مقرر ہے جس کی خلاف ورزی کرنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جاتی ہے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق تمام زیورات پر برانڈ کی مہر لگانا لازمی ہے خواہ وہ مقامی طور پر تیار کئے گئے ہوں یا بیرون ملک سے درآمد شدہ ہوں ۔ مخصوص مہر کے بغیر زیورات فروخت کرنا خلاف قانون ہے جس پر مذکورہ دکانداروں پر مقدمہ دائر کر کے انہیں پراسیکیوٹر جنرل کے ادارے کو ارسال کر دیا گیا ہے جبکہ زیورات کی تجزیاتی رپورٹ آنے کے بعد مزید مقدمہ دائر کیا جائیگا ۔
 

شیئر: