Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈالر مہنگا ہونے کا معاملہ وزیر خزانہ کے علم میں تھا‘ گورنر اسٹیٹ بینک

لاہور... گورنر اسٹیٹ بنک طارق باجوہ نے کہا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے کا معاملہ وزیر خزانہ اسد عمر کے علم میں تھا اور وہ پہلے ہی اس معاملے پر وضاحت دے چکے ہیں۔ پی آراے ہیڈ کوارٹر میں ادائیگیوں کے آن لائن سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ روپے کو مستحکم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ڈالر کی قیمت مارکیٹ کے ساتھ منسلک ہے۔طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے موبائل ٹیکس ختم کیا جس سے ٹیکس نیٹ پر فرق پڑا۔ ٹیکس کا ڈیجیٹل نظام ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔سیلز ٹیکس کی آن لائن ادائیگی کا سسٹم کاروباری طبقہ کیلئے بہت مفید ہے۔ٹیکس کا ڈیجیٹل نظام ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت کے سو روزہ پلان میں ڈیجیٹل سسٹم شامل ہے تمام ادائیگیوں کو ڈیجیٹل آن لائن پیمنٹ کی طرف لا رہے ہیں۔ 

شیئر: