ریاض۔۔۔انجمن تحفظ صارفین نے خبردار کیا ہے کہ فیس ادا نہ کرنے کی صورت میں نجی اسکول طلباءکو امتحان سے نہیں روک سکتے۔ یہ انکا حق نہیں۔انجمن نے ٹویٹر میں اپنے اکاﺅنٹ پر توجہ دلائی کہ اگر کسی نجی اسکول نے اسکی خلاف ورزی کی تو 19996پر وزارت تعلیم سے اسکی شکایت کی جاسکتی ہے۔ یہ انتباہ مملکت بھر میں گزشتہ روز شروع ہونے والے امتحانات کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔ اس موقع پر مملکت بھر میں طلباءو طالبات کو ہر طرح سے امتحان کیلئے یکسو کرنے کی خاطر تمام مطلوبہ انتظامات کئے گئے ہیں۔