Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل کمپنی اشتہار میں صارفین سے جھوٹ بولتی رہی

امریکی عدالت میں ایپل کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے اشتہارات میں آئی فون ایکس ، آئی فون ایکس ایس اور آئی فون ایکس ایس میکس ڈسپلے کے سائز اور ہارڈویئر سے متعلق جھوٹی معلومات پیش کیں۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ایپل کا سلوگن " اٹ از آل اسکرین" ٹیکنیکلی غلط ہے کیونکہ فون کے ڈسپلے میں چاروں اطراف بیزل اور نوچ موجود ہے۔اشتہار میں فون کو اس طرح کے زاویوں اور وال پیپر کے ساتھ دکھایا گیا ہے کہ نوچ واضح نہ ہو سکے جو کہ صارفین کے ساتھ دھوکے کے مترادف ہے۔اشتہار میں کہا گیا ہے کہ فون کا ڈسپلے 1125×2463 پکسلز پر مشتمل ہے جبکہ حقیقت میں نوچ کی وجہ سے اس میں سے 120 ورٹیکل پکسل کم ہیں۔فون کی اسکرین کا قابل استعمال حصہ بھی اشتہار میں بتائے گئے پکسلز کی نسبت دس فیصد کم ہے۔فون کے ڈسپلے سائز کو اشتہارات میں 5.8 انچ کہا گیا ہے جبکہ یہ حقیقت میں کونوں سے بیضوی کٹ کے بعد 5.68 انچ ہے ۔ اشتہار میں کی جانے والی یہ غلط بیانیاں درحقیقت پبلک ریلیشن اور اشتہاری پالیسی پر کئی سوالات اٹھا رہی ہیں۔
 

شیئر: