نواز شریف کی سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر تشدد کا واقعہ ٹوئٹر پر بھی زیر بحث رہا ہے اور ٹویٹر صارفین اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے نظر آئے ۔
راجہ شجاعت نے ٹویٹ کیا : نواز شریف کے گارڈ کا کیمرہ مین پر تشدد نہایت افسوس ناک حرکت ہے، اس عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، عوام کو یہ دیکھنا چاہئے کہ ن لیگ نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور آج جس طرح سے ووٹ کو عزت دی جا رہی ہے یہ ساری قوم دیکھ رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ نے ٹویٹ کیا : سماء نیوز کے کیمرہ مین پر نواز شریف کے گارڈ کا تشدد، وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس واقعہ کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی اور ہم ایسے واقعہ کو باقیوں کے لئے قابل عبرت بنائیں گے۔
مسلم لیگ نون کے آفیشل اکاؤنٹ نے لکھا : سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا سینئر کیمرہ مین سید واجد علی پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس۔سید واجد علی پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔واقعہ کا سن دلی دکھ اور رنج ہوا۔
فرخ حبیب نے لکھا : نواز شریف کے مسلح گارڈز نے سما کے کیمرہ میں پر اسمبلی گیٹ پر بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ اسکی مزمت کرتے ہے اور گلوکریسی کو مسترد کرتے ہے ۔
حزب اللہ نے کہا : نواز شریف کے گارڈ کی جانب سے ایک صحافی پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ اس طرح کے واقعات پاکستانی سیاستدانوں کی ذہنیت، فطرت کی عکاسی کرتے ہیں۔ ہمیں شرم آتی ہے کہ پاکستان پر ایسے لوگوں نے حکمرانی کی ہے۔
مہوش قمر نے ٹویٹ کیا : رسی جل گئی مگر سفاکیت نہ گئی اور میاں نواز شریف کی انسانیت مر گئی۔نواز شریف کے گارڈ نے سماء ٹی وی کے کیمرہ مین پر تشدد کرکے منہ کچل دیا، اور میاں صاحب رُکے تک نہیں ۔یاد رہے اس سے قبل نواز شریف اپنی گاڑی سے ایک معصوم بچہ کچل چکے ہیں۔