Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاشقجی کے معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی

جدہ۔۔۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے کہا ہے کہ امریکی سینیٹ نے سعودی عرب اور اس کی قیادت کے حوالے سے جو موقف اپنایا ہے وہ سراسر غلط ہے۔ سعودی قیادت کی ساکھ کو مجروح کرنے کی کوئی بھی کوشش دنیائے اسلام کی نظر میں کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ امریکی سینیٹ کا موقف منظرعام پر آنے کے بعد مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند نے خصوصی اجلاس منعقد کیا۔ شرکاءنے بیان کی مذمت کی۔ سعودی عرب اور اس کی قیادت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ امیر جمعیت نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی کی اتحاد بین المسلمین کانفرنس کے شرکاءنے سعودی عرب کو مسلمانان عالم کا روحانی مرکز قرار دیا تھا ۔ ہم سب اس کی تائید و حمایت کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ مملکت کے اندرونی امور میں مداخلت کا مقصد سعودی عرب کی حیثیت کو مجروح کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ جمال خاشقجی کے معاملے کو جو خالصتاً عدالتی مسئلہ ہے سیاسی رنگ دینے کی ناحق کوشش کی جا رہی ہے۔ ہمیں سعودی عدالت پر مکمل بھروسہ ہے۔ 
 

شیئر: