ریاض ۔۔۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے بلااجازت مسابقے کا اعلان کرنے پر سعودی تاجر خاتون ھیلہ بنت محمد العیسیٰ پر جرمانہ کردیا اور 2مقامی اخبارات میں ھیلہ کے خرچ پر اسکی تشہیر بھی کردی۔ ھیلہ العیسیٰ الجبیل میں گھریلو سامان اور تحائف کا کاروبار کررہی ہے۔ فوجداری کی عدالت نے اس پر مذکورہ الزام ثابت ہوجانے پراسے جرمانے اورتشہیر کی سزا سنادی تھی جسے وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے نافذ کرادیا۔