الجوف ۔۔۔ الجوف پولیس نے اپنے یہاں اقامہ و محنت قوانین اورسرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ پولیس نے القریات اور طبرجل کمشنریوں میں اقامہ و محنت قوانین کی خلا ف ورزی کرنے والے دسیوں تارکین وطن کو گرفتارکرلیا۔اس مہم میں متعدد سرکاری اداروں کے اہلکار شریک ہوئے۔