Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست کل دائر ہوگی

کراچی ... تحریک انصاف کی قیادت نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی طرف سے امریکہ میں جائیداد چھپانے اوراسے انتخابی گوشواروں میں ظاہرنہ کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکرنے کی ہدایت کردی ۔تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کی ہدایت کے مطابق سابق صدر کی نااہلی کے لئے جمعرات کوالیکشن کمیشن سندھ میں درخواست دائرکی جائے گی۔ انہیں گوشوارے چھپانے پرنااہل کرنے کی استدعاکی جائے گی ۔سابق صدرآصف علی زرداری نے این اے 213 نوابشاہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔سابق صدرنے انتخابی گوشواروں میں بتایا تھا کہ ان کا ذریعہ آمدن زمینداری ہے۔ حلف نامے کے مطابق آصف زرداری کے پاس نقد رقم 75 کروڑ 86 لاکھ، 69 ہزار73 روپے ہے ۔ وہ کسی بھی سرکاری ادارے اور محکمے کے نادہندہ نہیں۔ سابق صدرنے امریکہ میں اپنی ملکیت جائیداد انتخابی گوشواروں کے علاوہ نامزدگی فارم میں بھی چھپائی ہے اوروہ بددیانتی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف کے مطابق نیویارک کے علاقے میں ان کی مہنگی ترین جائیداد کی تفصیلات حاصل کر لیں۔ 

شیئر: