بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما ان دنوں شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کےساتھ فلم زیرو کی تشہیر کررہی ہیں اس دوران انوشکا نے ایک تعریفی نوٹ اپنے سوشل اکاونٹ پر بھیجا ہے جس میں انہوں نے فلمساز انند لعل رائے اور شاہ رخ کیلئے تعریفی جملے تحریر کئے ہیں۔ انوشکا نے پہلی فلم ساتھ کرنے پر شاہ رخ کیلئے اور فلم زیرو کی کہانی اور کردار کیلئے انند کا شکریہ بھی اداکیا۔