بیجنگ ۔۔۔چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تبت کے معاملے پر نئے امریکی قانون کی مخالفت کی جائے گی۔ وزارت خارجہ کے مطابق تبت چین کا داخلی معاملہ ہے اور بیجنگ اس میں کسی غیر ملکی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک قانون پر دستخط کیے تھے جس کا ہدف تبت میں امریکی سفارت کاروں، حکام، صحافیوں اور دیگر شہریوں کی رسائی بڑھانا ہے۔ اس قانون کے مطابق امریکہ ان چینی حکام کو امریکہ میں داخلے کی اجازت نہیں دے گا جو تبت تک امریکیوں کی رسائی کے راستے میں حائل ہوں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق یہ قانون امریکہ اور چین کے تعلقات کو نقصان پہنچائے گا۔