نواز ،زرداری ملاقات ہوگی؟
اسلام آباد....سابق وزیر داخلہ اورمسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات کی خبر کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ (ن ) لیگ مزاحمت کا ارادہ نہیں رکھتی۔ حکومت کو سیاسی شہید نہیں بننے د دینا چاہتے۔ احسن اقبال نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کے در میان کوئی ملاقات ز یر غور نہیں ۔ اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں مےں صداقت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شر یف سیاسی طور پر متحرک ہیں ۔ پارٹی کو منظم کرنے پر بات ہوئی ہے۔ اجلاس میں مزاحمت کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے ایک بیان میں دعوی کیا تھا کہ نوا ز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات جلد اسلام آباد میں ہوسکتی ہے۔