جدہ۔۔۔سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے بتایا ہے کہ بجٹ 2019ء کا خسارہ پورا کرنے کیلئے 120ارب ریال کے بانڈز جاری کئے جائینگے۔ یہ کام بین الاقوامی بازاروں کے حالات کو مدِ نظر رکھ کر مناسب وقت پر انجام دیا جائیگا۔وہ ریاض میں امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ سے بات چیت کر رہے تھے ۔ الجدعا ن نے کہا کہ بانڈز ڈالر میں جاری ہوں گے ۔ ممکن ہے دیگر کرنسیوں کابھی سہارا لیا جائے ۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ امریکہ ، یورپی اور ایشیائی ممالک کی منڈیوں میں موجود سرمایہ کار سعودی بانڈز حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ جلد ہی سعودی حصص مارکیٹ کا اندراج مارجن اسٹینلی میں کرالیا جائیگا ۔