Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#اسلام آباد_نیشنل_یونیورسٹی

وزیراعظم ہاوس کو یونیورسٹی بنانے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خصوصی خطاب کیا ہے۔ ٹویٹر صارفین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کردیا۔
 بابر اعوان نے ٹویٹ کیا : ‏وہ جو بتاتا ہے، کرکے دکھاتا ہے! عمران کے علاوہ اور کِس میں ہمت تھی کہ وہ وزیرِاعظم ہاؤس کی لگژری چھوڑتا اور اُسے "اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی" بنا دکھاتا۔
چوہدری احمد پرویز نے لکھا : ‏الحمداللہ آج وزیراعظم عمران خان نے آخر کار وزیراعظم ہاؤس کویونیورسٹی میں تبدیل کرکے اسکا سنگ بنیاد رکھ دیا. نئی یونیورسٹی کا نام ہے "اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی" ️۔وزیراعظم عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں کیا گیا وعدہ پورا کردیا. یونیورسٹی میں کلاسز اگلے سال شروع ہونگی۔
سلمان بن نعیم کا کہنا ہے : ‏یہاں کوئی پانچ مرلہ جگہ نہیں چھوڑتا مگر وزیراعظم عمران خان نے قوم کے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے 1100 کینال پر محیط وزیراعظم ہاؤس میں اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی بنانے کی بنیاد رکھ دی۔ وزیر اعظم عمران خان نے ثابت کردیا کہ وہ قوم کے بہترین مستقبل کے لیے عملی اقدامات کررہے ہے۔ 
جیسمین مغل نے ٹویٹ کیا : ‏وزیر اعظم عمران خان نے طاقت کی علامت وزیر اعظم ہاؤس کو علم کے سر چشمے میں بدل دیا جہاں پاکستانی طلبا آعلیٰ تعلیم اور تحقیق حاصل کر سکیں گے ۔ اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی کا آغاز خان جو کہتا ہے کر دکھاتا ہے۔
بلال ناصر نے لکھا : ‏وزیراعظم ہاوس کو ریسرچ یونیورسٹی بنانے کا عمل مکمل، یونیورسٹی کا نام اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی رکھنے پر غور۔کسی میڈیا ہاوس، لفافے صحافی یا لنڈے کے دانشور نے اس پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف نہیں کی لیکن گورنر ہاوس کی دیواریں(جوکہ غلامی کی نشانی ہے)گرانے پر سب کو تکلیف ہورہی ہے۔
چوہدری تبریز نے ٹویٹ کیا : ‏وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد کو یونیورسٹی بنانے کو عملی تبدیلی نہ کہا جائے تو کیا کہا جائے ۔تاریخ گواہ ہے جس قوم نے تعلیم پر توجہ دی اس نے ہی ترقی کی۔
نمرہ خان نے سوال کیا : ‏نیا وزیراعظم پی ایم ہاؤس کو یونیورسٹی بنارہا ہے اور پرانا وہاں بھینسیں پال رہا تھا بہتر کون ہے یہ فیصلہ آپ کریں کیونکہ عقل بڑی یا بھینس؟
علی ہاشمی نے ٹویٹ کیا : ‏آج وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملکی تاریخ کےاہم ترین فیصلے کو پایا تکمیل تک پہنچا دیا۔وزیراعظم ہاؤس کو سرکاری یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا،عمران خان کا سیاست میں آنے کا مقصد پیسہ بنانا نہیں عوام کی خدمت ہے،تعلیمی میعار کو بلند کرنا ہے،جاگتے رہیے۔وعدوں سے تکمیل کا سفر جاری ہے!
 

شیئر:

متعلقہ خبریں