ریاض ۔۔۔ ریاض پولیس نے لوٹ مار کرنے والے 3یمنیوں کو گرفتار کرلیا۔ تینوں پولیس کا بھیس بدلے ہوئے تھے اور راہگیروں کو روک کر ان سے نقدی اور قیمتی اشیاءقبضے میں کرکے فرار ہوجاتے تھے۔ تینوں عمر کے تیسرے عشرے میں ہیں۔ پولیس نے متعدد رپورٹیں ملنے کے بعد انکا تعاقب شروع کردیا تھا۔ تینوں کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا گیا۔