نصیر الدین کو فیسٹیول کے افتتاح سے روکدیا گیا، بیان پر معافی کا مطالبہ
بالی وڈ کے معروف اداکار نصیرالدین شاہ کوسچ بولنا مہنگا پڑ گیا۔ ان پر نہ صرف تنقید کی جا رہی ہے بلکہ ان کے خلاف احتجاج بھی کیاجا رہا ہے ۔ اسی دوران انہیں اجمیر لٹریچر فیسٹیول کا افتتاح کرنے سے بھی جبری طور پر روک دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے مشتعل کارکنان نے عالمی شہرت یافتہ اداکار نصیرالدین شاہ کو 5ویں اجمیر لٹریچر فیسٹیول کا افتتاح کرنے سے روک دیا۔ اداکار کو فیسٹیول میں اپنی کتاب کے سیشن میں بھی شرکت کرنیتھی۔فیسٹیول میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت کے مشتعل کارکنان نے اداکار نصیر الدین شاہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کی تصاویرنذر آتش کیں اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ نصیر الدین شاہ اپنے بیان پر معافی مانگیں۔