نجران ۔۔۔ محکمہ شہری دفاع نے اطلاع دی ہے کہ نجران کے الشرفہ محلے میں جمع کچرے میں آگ لگ گئی تھی۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا۔ محکمہ نے توجہ دلائی کہ عوام کی سلامتی کی خاطر کچرے کے مسائل کو ٹھوس بنیادوں پر حل کرنے کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔ محکمہ کوشاں ہے کہ آئندہ کچرے کے ڈھیر میں اس طرح آتشزدگی کا کوئی واقعہ نہ ہو۔