آرمی چیف کی کرسمس تقریب میں شرکت‘ مسیحی برادری کو مبارکباد
راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرسمس کی تقریب میں شرکت کی اور مسیحی برادری کو ان کے اہم تہوار پر مبارک باد پیش کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرائسٹ چرچ راول پنڈی میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ جس پر مسیحی برادری نے تقریب میں شرکت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
آرمی چیف نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہا اور ملکی ترقی میں مسیحی بھائیوں کے کردارکی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، سماجی بہبود کے شعبے میں مسیحی برادری کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ مادر وطن کے دفاع کے لیے بھی مسیحی برادری کا کردار قابل تحسین ہے ۔