ہالی وڈ کی نئی فلم الٰہ دین کا نیا ٹریلر جاری کردیاگیا۔مشہور ہالی وڈ اداکار ول اسمتھ اب ایک چراغ کے جن کے روپ میں نظرآئیں گے۔ فلم کے ٹریلر میں چراغ والے جن کی روایتی کہانی کو بیان کیاگیاہے۔ اس ایڈونچرڈرامہ فلم میں دیگر اداکار بِلی میگنوسن،نومی اسکاٹ،مینا مسود،نومان ایکر،نسیم پیڈریڈ اورہتین پاٹل کام کررہے ہیں۔ یہ فلم اگلے برس مئی میں ریلیز کی جائےگی۔