فلم دیکھ کر نفرت کرنےوالوں کے منہ بند ہوجائیں گے، کنگنا
بالی وڈ کی اسکینڈل کوئن کہلانے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ ان کی نئی فلم ان سے نفرت کرنےوالوں کے منہ بند کردے گی۔ ہندوستانی خبروں کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ جو لوگ میری فلم اور میرے بارے میں اچھا نہیں کہتے، میری فلم مانیکارنیکا ان سب کے منہ بند کردے گی۔ کنگنا فلم میں جھانسی کی رانی کا کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم کے ٹریلر میں کنگنا کے کردار کو بہت پسند کیاجارہاہے۔