Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میگھن اور کیٹ خوشگوار موڈ میں

لندن۔۔۔پچھلے دنوں برطانوی شاہی محل سے آنے والی متنازعہ افواہوں کے برخلاف ، شاہی بہو ئیں کرسمس کا جشن ایک ساتھ مناتی نظر آئیں۔ میگھن مارکل اور پرنس ہیری نے شادی کے بعد اپنی پہلی کرسمس اپنے بڑے بھیا پرنس ولیم اور بھابھی کیٹ مدلٹن کے ساتھ ہی منائی۔جلد ماں بننے والی میگھن اور ہیری نے کرسمس پر شاہی محل سے چرچ تک روایتی’ ’سالانہ واک‘‘ میں اپنے خاندان والوں کا ساتھ دے کر ان افواہوں کو جھوٹا ثابت کر دیا۔دونوں جوڑیوں نے ایک ساتھ اچھا وقت گزارا۔ شاہی خاندان کی بڑی بہو کیٹ مڈلٹن نے سرخ جبکہ چھوٹی بہو میگھن نے گہرا نیلا کوٹ زیب تن کر رکھا تھا۔دونوں ہی اچھے موڈ میں ایک دوسرے کی طرف مسکراہٹ بکھیرتی نظر آئیں جیسے دونوں کے درمیان کچھ تھا ہی نہیں۔شاہی خاندان کے بچوں نے واک میں حصہ نہیں لیا، وہ گھر پر ہی رہے۔واضح رہے کہ پچھلے دنوں افواہیں پھیلی تھیں کہ برطانوی شہزادہ ہیری اورشہزادی میگھن کے ولیم اورکیٹ سے اختلافات شدت اختیارکرگئے جس کے بعد مجبوراً ہیری اورمیگھن نے علیحدہ گھرمیں منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

شیئر: