Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد:  بجلی کے نرخوں میں 31 پیسے فی یونٹ کم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے نتیجے میں صارفین کو 2 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری دی ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیپرا میں بجلی کی قیمت میں کمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی کے دوران سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ نومبر میں بجلی کی ریفرنس پیداواری لاگت 4روپے 71 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ صارفین کو 5روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی گئی اور مقامی گیس سے 20.04 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 17.23 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
نیپرا نے درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے۔  ماہرین کے مطابق کمی سے صارفین کو 2 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔  بجلی کے نرخوں میں کمی نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔
 

شیئر: