Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام میں ایرانی موجودگی مفاہمت کا نتیجہ ہے ، روس

ماسکو ۔۔۔روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ شام میں ایرانی فوجی مشیروں کی موجودگی دمشق اور تہران کے درمیان ہونے والی مفاہمت سے مربوط ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شام میں ایران کی موجودگی کے بارے میںاسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے حالیہ دعوے کا ذکر کیا اور کہا کہ شام میں ایران کے فوجی مشیر موجود ہیں، کسی بھی ملک میں اس طرح کی موجودگی کا فیصلہ میزبان ملک کی حکومت ہی کرتی ہے۔ترجمان نے شام کے سلسلے میں آستانہ امن کے عمل کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران، روس اور ترکی، آستانہ امن مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔

شیئر: