Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج تک اہلیہ کے پرس میں نہیں جھانکا، شاہ رخ

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے می ٹومہم پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی اہلیہ گوری خان اوراپنے ساتھ کام کرنے والی خواتین کی بہت عزت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں3 چیزوں پر یقین رکھتا ہوں عزت، عزت، اورعزت۔کنگ خان نے کہا کہ عزت کا مطلب ہوتا ہے برابری۔ میرا مطلب سوشل میڈیا پرچلنے والے ہیش ٹیگ والی برابری نہیں۔ میں اپنی بیوی اوراپنے ساتھ کام کرنے والی خواتین کی بہت عزت کرتا ہوں۔شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ اپنے بڑے بیٹے آریان کو خواتین کی عزت کرنے کی نصیحت کرتے ہیں۔شاہ رخ نے کہا کہ میری شادی کو30 سال ہوگئے تاہم میں نے آج تک اپنی بیوی کے پرس میں نہیں دیکھا۔ میں اپنی بیوی اور اپنی بیٹی کے کمرے میںدستک دے کر جاتا ہوں۔ کنگ خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنی صاحبزادی سہانا کو سختی سے ان لڑکوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے جو فلموں کے ڈائیلاگ استعمال کرکے انہیں متوجہ کریں اور بات کرنا چاہیں۔ واضح رہے کہ سہانا خان کو اداکاری کا بے حد شوق ہے لیکن فی الحال تعلیم مکمل نہ ہونے کے باعث شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کی جانب سے انہیں فلم نگری میں قدم رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
 

شیئر: