Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کا ایک رن وے کیوں بند کیا گیا؟

جدہ ۔۔۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ جدہ کے سیکیورٹی حکام نے ایک رن وے کو عارضی طور پر اس وقت بند کردیا جب ایک نامعلوم مسلح شخص وہاں گھومتا ہوا نظرآیا۔ اسکے ہاتھ میں پستول تھا۔ موبائل تھے اور نقدی بھی تھی۔ کچھ زیور بھی ہمراہ لئے ہوئے تھا۔ یہ پیدل چلتے ہوئے رن وے پر پہنچ گیا تھا۔ گرفتاری کے وقت اسکے چہرے سے صاف نظر آرہا تھا کہ وہ ذہنی مریض ہے۔ گفتگو کے دوران ہکلا رہا تھا۔ تفتیش سے پتہ چلا کہ پستول اصلی نہیں بلکہ کھلونا ہے۔ مقامی حکا م نے رن وے کا معائنہ کرنے کے بعد ہی اسے بحال کیا۔

                            

شیئر: