Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبدیلی سندھ میں نہیں پورے ملک میں آئے گی،فضل الرحمان

سکھر.. جے یو آئی کے سربراہ ایم ایم اے کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ۔ وہ اپنی باعزت واپسی کے لئے طالبان سے معاہدے کا خواہاں ہے۔ انہو ںنے کہا کہ عمران خان اپنی ناکامی کا نزلہ سندھ پر گرانا چاہتا ہے۔ تبدیلی صرف سندھ میں نہیں پورے ملک میں آئیگی۔ جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ کبھی مخلص نہیں رہا۔ حکومت اس سے دور رہے تو بہتر ہے۔ چین ہمارا مخلص دوست ہے۔ امریکہ اس سے دور کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ مذموم مقاصد کیلئے خطے میں عدم استحکام پیدا کیا جا رہا ہے۔موجودہ حکمراں امریکہ کے سہولت کار بن چکے مگر ہم موجودہ حکومت کو تسلیم کرتے ہیں نہ اس کی امریکہ و مغرب نواز پالیسیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص ایجنڈے کے تحت پی ٹی آئی کو جعلی مینڈیٹ دیکر اقتدار میں لایا گیا۔ پی ٹی آئی حکومت خود کرپشن کی پیداوار ہے۔ وہ کرپشن کی آڑ میں ملک میں انتشار پیدا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ شخص ہیں جس نے بھی اس کے ساتھ بھلائی کی وہ اس کے گلے پڑگیا۔ ان کا وزیر اعظم بننا ملک اور قوم کیلئے بدقسمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔ اگر پی پی  اور ن لیگ بھی سڑکوں پر آتے ہیں تو ان کا خیر مقدم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کے پاوں اکھڑ چکے ہیں۔ اگر تمام اپوزیشن قیادت کو گرفتار کربھی لیا جائے تو بھی یہ حکومت زیادہ دیر چل نہیں سکتی۔ 

شیئر: